اسلام آباد

افغان مسئلے کے حل کیلئے چین، روس اور ایران کیساتھ ملکر تعاون کی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ سے الجھنا نہیں چاہتے مگر افغانستان میں اسکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے چین، روس اور ایران کیساتھ ملکر تعاون کی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم اور ریاست کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، ہمیشہ ہم نے کسی کی جنگ حصہ بننے کی مخالفت کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں سبق ملا ہے کہ کبھی بھی ادنیٰ مالی مفادات کیخاطر کسی کیلئے استعمال نہ ہونا چاہئیے، نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکہ سے الگ کرے، چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکہ سے الجھنا نہیں چاہتے مگر افغانستان میں اسکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں، قوم ریاست اور حکومت سے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کی امید کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close