Featuredدنیا

اس وقت بی جے پی فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلارہی ہے

فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کے بیان پر سونیا گاندھی کی مودی پر تنقید

سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ جب ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنا چاہیے اس وقت بی جے پی فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلارہی ہے۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں کورونا وائرس خطرناک طریقے سے پھیلا ہے اس حقیقت کے باوجود حکومت نے طبی ماہرین اور اپوزیشن اراکین کی تجاویز پر صرف جزوی اور غلط انداز میں عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت ایک ایسے وقت میں ہمدردی اور لچک ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی جب کئی افراد لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ اس سے ہماری معاشرتی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس نقصان کو ٹھیک کرنے میں ہمیں اور ہماری پارٹی کو سخت محنت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو کئی مرتبہ تعمیری تعاون کی پیشکش کی تھی اور مختلف خطوط پر محنت کشوں کی مشکلات دور کرنے کی تجویز دی تھی۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ بدقسمتی سے ان تجاویز پر صرف جزوی طور پر عمل کیا گیا، حکومت کی جانب سے جو تعاون، ہمدردی اور تیزی دکھائی جانی چاہیے تھی اس کی کمی واضح ہے۔

کانگریس کی صدر نے تجارت، کامرس اور صنعت رکنے کے بعد غیر منظم شعبے کے ورکرز، کنسٹرکشن ورکرز، مزدوروں، کسانوں اور کھیت کے مزدوروں کو درپیش مشکلات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو واضح اندازہ نہیں ہے کہ 3 مئی کے بعد صورتحال کو کیسے سنبھالا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close