Featuredانٹرٹینمنٹ

قائد اعظم میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں

معروف اداکارہ نیلم منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک خطاب کی ویڈیو پوسٹ کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح اعلان کررہے ہیں کہ ’پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

My Ideal and most favorite Personality.. ♥️

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

قائد اعظم نے فرمایا ’ جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً ملک کا دشمن ہے، ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔‘

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’قائد اعظم محمد علی جناح میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پوسٹ پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزمائش مشکلات کا نہیں بلکہ کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close