Featuredپنجاب

عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، شیخ رشید

لاہور :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔

 

 

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کےلوگوں کوگلہ شکوہ ہے تو بتائیں، گلے شکوے ہوتے ہیں،ہمیں ان کو دور کرنا چاہیے ۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کے بعد جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ہی ووٹ دے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تمام اپوزیشن لیڈر وطن آنا چاہتےہیں،یہ لوگ بھاگنا چاہتےہیں، بزدل لوگ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

 

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر احتساب کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں ، علی ظفر کو اپنی رپورٹ دے دینی چاہیے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ2 پارٹیاں ہیں ،ایک شہبازکی پارٹی ہے جو میری پارٹی ہے ۔ پی ڈی ایم کہاں ہے،ٹائیں ٹائیں فش ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں دنیا میں اپوزیشن والے وطن واپس آتے ہیں یہ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔میں ملک سے بھاگنے کے بجائےمیں اڈیالہ جیل میں پھانسی قبول کروں گا ۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ حدیبیہ کیس 2یا 3 ہفتے میں دائر کریں گے ۔ ای سی ایل کےخلاف شہبازشریف 15دن کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے اور موجودہ حکومت ایک پیج پر ہے۔ سائبر کرائم کی صورتحال بہت بری ہے ،سائبرونگ کو مزید فعال بنایاجائےگا ۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کےخلاف کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں آرہی ۔ ملک میں مافیاز ہیں،عمران خان ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔ جہانگیرترین بھی سمجھدارآدمی ہیں،غلط قدم نہیں اٹھائیں گے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے سیاسی معاملات پرگفتگوہوئی ہے، عثمان بزدارانتقامی کارروائی کررہے ہیں نہ کرناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ترین گروپ کے لوگوں کوشکایات ہیں توبتائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار

شیخ رشید نے کہا کہ دنیامیں اپوزیشن لیڈروطن واپس آتے ہیںمگر ہمارے ملک میں یہ لوگ باہرجاناچاہتے ہیں،یہ بھگوڑے ہیں اورصور تحال کاسامناکرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں۔حدیبیہ کیس 2 سے 3 ہفتے میں دائرکردیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close