Featuredپاکستان

رات میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا راج جاری ہے سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے آج شہر میں سردی کے شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close