Featuredکھیل و ثقافت

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی زلمی کے ساتھ وابستہ ہوگئیں

اسرا بیلگیچ بھی پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرا بیلگیچ کے زلمی کے ساتھ وابستہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنی پوسٹ میں اسرا بیلگیچ کے حوالے سے لکھا کہ ہم انہیں پشاور زلمی کی فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

زلمی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے ترانے کی اوپننگ میں تمام ایمبیسڈر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے اپنے آفیشل ترانے جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے ساتھ 23 سیکنڈ کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close