Featuredسندھ

ٹنڈو آدم ٹرین حادثے کے 3 دن بعد بھی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے

 کراچی: ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرین شیڈول متاثر ہونے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی جناح اور پاک بزنس ایکسپریس منسوخ ہوگئیں

جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں بھیجا جائے گا۔

اسی طرح پاک بزنس کے مسافروں کو 15آپ کراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ لاہور سے چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس بھی منسوخ ہوگئیں۔
پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کے مسافر شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے مسافروں کے لیے خوش خبری

دو دن قبل اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم کے قریب خدا آباد ریلوے پھاٹک پر ٹرین اور ایک گیس ٹینکر میں ٹکر ہو گئی تھی جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close