سندھ

نورین لغاری کالج میں اپنی دوستوں کو جہاد کی تبلیغ اور ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی، ایس ایس پی عرفان بلوچ کا انکشاف

حیدرآباد: نورین لغاری کیس کے تفتیشی ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ اور سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نورین کے خیالات انتہاء پسندانہ تھے، اس نے اپنی دوست کو بتایا تھا کہ وہ جہاد پسند افراد سے رابطے میں ہے اور جہاد کرنا چاہتی ہے، نورین کے لاپتہ ہونے کا اس کے والد عبدالجبار سے پتا چلا تھا جس پر فوری طور پر تحقیقات شروع کردی تھیں۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ نے کہا کہ نورین لغاری نے لاہور جانے کے لئے اپنا نام تبدیل کیا۔ نورین لغاری نے اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں، نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ کرتی رہی اور وہ سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی، متنازع مواد پر مبنی پوسٹوں پر نورین کا فیس بک اکاؤنٹ بھی دو بار بلاک ہوچکا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close