تجارت

تبدیلی سرکار نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 52 فیصد کردی، موبائل قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی کے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی۔ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان کے مطابق حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close