تعلیم و ٹیکنالوجی

دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی مائیکروسافٹ اسپیشلسٹ

کراچی: کراچی کی چار سالہ عریش فاطمہ نے کم عمری میں مائیکروسافٹ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ اسپیشلسٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 

 

 

 

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ننھی عریش فاطمہ نے بتایا کہ وہ بڑے ہو کر حافظہ بننا اور آرمی میں جانا چاہتی ہیں۔

عریش فاطمہ کے والد بھی آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی بیٹی کو اس فیلڈ میں اور ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

عریش کے والد نے بتایا کہ انکی بیٹی ایک بہت لائق بچی ہے، کورونا وائرس کے دوران عریش کی آئی ٹی میں دلچسپی دیکھ کر انہوں نے اسکے امتحان کی تیاری میں مدد کی۔

4-year-old girl from Karachi becomes youngest Microsoft professional

 

عریش فاطمہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے، عریش مائیکروسافٹ ورڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر ترین بچی ہیں۔

خیال رہے کہ عریش نے صرف چار سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سر ٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں 831 نمبر حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

سر ٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں کامیابی کے لیے کم سے کم 700 مارکس لینا لازمی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close