انٹرٹینمنٹ

ریشم نے ’شہباز شریف زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا

 سینئر اداکارہ ریشم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور نئے وزیر اعظم کے متوقع امیدوار شہباز شریف کے حق میں نعرہ لگا دیا۔

انسٹاگرام پر ریشم نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈو میں ریشم کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے ساتھیوں نے رات گئے بہت سی ویڈیوز بنائیں، نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کر دیا ہے کہ میں بھی ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے’ شہباز شریف زندہ باد‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

ریشم نے اپنی ویڈیو پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ایک باب ختم ہوا۔امید ہے یہ نیا باب سُنہرا اور تابناک ہوگا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کے عمران خان کے حق بیانات سامنے آئے تھے، یہ سلسلہ رات گئے ان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد مزید بڑھتا نظر آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close