انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز بچوں جیسے ہیں، صبا قمر

اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ نعمان اعجاز بُرے انسان نہیں مگر بچوں جیسے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کا اپنے ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ایمانداری سے وہ نعمان اعجاز کو بہت قریب سےجانتی ہیں، نعمان اعجاز بچوں کی طرح ہیں جنہیں معلوم نہیں کہ کب کیا بولنا ہے، نعمان اعجاز بات کر دیتے ہیں پھر کہتے ہیں اوہ اچھا میں نے ایسا بول دیا ہے، مگر میرا وہ مطلب نہیں تھا۔

صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ میں اکثر نعمان اعجاز کو سمجھاتی ہوں کہ جب آپ کا وہ مطلب نہیں تھا تو یہ بات کی ہی کیوں تھی، ہر کوئی مذاق نہیں سمجھتا ہے اس لیے سب کے ساتھ مذاق نہ کیا کرو۔

صبا قمر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’میں نعمان کو سمجھاتی ہوں کہ ہر کسی کے ساتھ کامیڈی کرنے نہ بیٹھ جایا کرو، آپ کو کیا ضرورت ہے کامیڈی کرنے کی جب اگلا بندہ کامیڈی سمجھتا ہی نہیں ہے تو‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’نعمان تھوڑے بچے ہیں دماغ سے، برے انسان نہیں ہیں مگر بچوں جیسے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close