انٹرٹینمنٹ

مداحواں کی خواہش ہے کہ مہوش حیات ونڈر وومن کے روپ میں نظر آئیں

اداکارہ مہوش حیات نے ویب سیریز مس مارول میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں

ویب سیریز مس مارول میں بیسٹ پرفارمنس دینے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے مداحواں کی خواہش ہے کہ وہ اب ونڈر وومن کے کردار میں نظر آئیں۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے ویب سیریز مس مارول میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں جس کی سوشل میڈیا پر بھر پور اندا زمیں داد دی جارہی ہے،مس مارول میں اداکارہ مہوش حیات اور فواد خان کی پرفارمنس کو بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی۔

مہوش حیات کی پرکش شخصیت اور آؤٹ کلاس پرفارمنس سے متاثر ان کے مداحوں کا خیال ہے کے مہوش حیات کو بطور ونڈر وومن بھی کاسٹ کیاجانا چاہئے۔
سوشل میڈیا پر ایک مداح کی طرف سے پوسٹ کئے جانے والے ٹویٹ کے بعد اس کی حمایت میں آنے والے ٹوئیٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا،ڈی سی کامک مہوش حیات کو بطور ونڈر وومن پیش کرے،اس ٹوئیٹ کے بعد ایسا لگا کے اداکارہ کے سینکڑوں پرستار اسی کے منتظر تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close