انٹرٹینمنٹ

ملازمہ نے مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی

تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا کہ می ٹو مہم کے بعد انہیں قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں

اداکارہ تنو شری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’می ٹو‘ مہم کے بعد کئی مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

حال ہی میں انٹرویو کے دوران تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا کہ می ٹو مہم کے انکشافات کے بعد انہیں قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کی گاڑی کے بریک خراب کیے گئے جس کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔
تنوشری نے یہ بھی بتایا کہ ان کے گھر میں ایک ملازمہ کو بھیجا گیا تھا، جس نے انہیں مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے ان کے پانی میں کچھ زہر شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بھی شدید بیمار پڑ گئی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں 2018 میں ’می ٹو مہم ‘کے دوران تنوشری دتہ نے ساتھی اداکار نانا پاٹیکر سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ اداکار نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہراساں ہونے اور ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے خودکشی کا نہیں سوچا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close