Featuredانٹرٹینمنٹ

ہندو مذہب کی توہین کا الزام، امیتابھ بچن کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی : بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف ریاست بہار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے بھارتی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پروگرام میں مہمان سے پوچھے گئے ایک سوال کو بنیاد بناکر اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کی سی جے ایم عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیتابھ نے پروگرام میں ایک ایسا سوال پوچھا جس کی وجہ سے ہندو مذہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’کون بے گا کروڑ پتی شو‘ کی وجہ سے جذبات کو ٹھیس پہنچائے گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ تنظیم ہندو مہاسبھا  کے ریاستی صدر چند کشور پراشر نے درج کرایا۔ جس میں اداکار سمیت ہدایت کار راہل ورما، ارون شیش کمار، بورڈ انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے چیئرمین منجیت سنگھ، ایم ڈی اور سی ای او اور ٹیلی ویژن کے مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر چندر کیشور پراشر نے مؤقف اختیار کیا کہ 30 اکتوبر کو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن – 12 میں امیتابھ بچن 64 لاکھ روپے انعام دینے کا جو سوال پوچھا اُس کی وجہ سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے۔

قبل ازیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی ابھیمنیو پوار نے امیتابھ بچن کے یہی سوال کرنے پر شکایت درج کروائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close