انٹرٹینمنٹ

جیکولین فرنینڈس نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی: تفتیشی ایجنسی

نیو دہلی: تفتیشی ایجنسی نے جیکولین پرالزام بھی عائد کیا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہیں اور وہ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں

بھارتی کی تفتیشی ایجنسی نے دہلی کورٹ کو بتایا ہے کہ 200 کروڑ کے بھتہ خوری کیس کی ملزمہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی جانب سے مستقل ضمانت کی درخواست پر کورٹ میں سماعت کے دوران ایجنسی کا بیان سامنے آیا ہے۔

اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکلہ کو تفتیشی ایجنسی کی طرف سے کوئی دستاویز فراہم نہیں کی گئی ہے۔
تفتیشی ایجنسی نے جیکولین پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے تفتیشن کے دوران ثبوتوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

انہوں نے اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہیں اور وہ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن ’لک آؤٹ سرکلر‘میں ان کا نام ہونے کی وجہ وہ باہر نہیں جاسکتیں۔

عدالت نے انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کو متعلقہ دستاویز فراہم کرے جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close