انٹرٹینمنٹ

جیکولین کے منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم شیکھر کے خلاف تہلکہ خیز انکشافات

 سکیش چندر شیکھر نے میرے جذبات کے ساتھ کھیل کر میری زندگی کو جہنم بنا دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے خلاف تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے میرے جذبات کے ساتھ کھیل کر میری زندگی کو جہنم بنا دیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ شیکھر نے مجھے اسے اپنا تعارف ہوم منسٹر کے ایک آفیسر کے طور پر کروایا، مجھے گمراہ کیا اور میرا کیریئر تباہ کر دیا۔

جیکولین فرنینڈس نے اعتراف کیا ہے کہ میں پنکی ایرانی کے ذریعے شیکھر سے ملی تھی وہ شیکھر کی تمام سرگرمیوں سے واقف تھیں لیکن اُنہوں نے اس بارے میں مجھے نہیں بتایا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں کیرالہ اور چنئی گئی تھی تو میں نے شیکھر کا پرائیویٹ جیٹ استعمال کیا تھا۔

جیکولین فرنینڈس نے یہ بھی بتایا ہے کہ میری اور شیکھر کی دن میں تین بار فون یا ویڈیو کالز پر بات ہوتی تھی اور ہم 8 اگست 2021ء تک ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close