انٹرٹینمنٹ

فرح خان کا انانیا کو چنکی پانڈے کی بیٹی ماننے سے انکار

ممبئی: بھارتی فلم ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے انانیا پانڈے کو اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چنکی پانڈے کی اہلیہ بھاونا نے گزشتہ دنوں اپنی بیٹی انانیا پانڈے کے ہمراہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ صارفین نے انانیا پانڈے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے لیکن وہیں فرح خان کے کمنٹ نے سب کو حیران کردیا۔

فرح خان نے از راہ مذاق تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی انانیا پانڈے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے کیوں کہ وہ اتنی پیاری ہیں کہ چنکی پانڈے کی بیٹی نہیں لگتیں۔ خیال رہے کہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ 18 سالہ انانیا پانڈے جلد بالی ووڈ میں بھی انٹری کرنے والی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘ میں نظر آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close