انٹرٹینمنٹ

صحافی کو ایسا کچھ شائع نہیں کرنا چاہیے جو کسی کی زندگی بدل دے: ارجن کپور

ارجن کپور نے ملائکہ اروڑہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے  آخر کار خاموشی توڑ دی۔

ارجن کپور نے ملائکہ اروڑہ کے اپنے بچے سے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس فیک نیوز کی مذمت کرتے ہوئے ’کلک بیٹ کلچر‘ کو اس کا ذمہ دار ٹہرادیا۔

گزشتہ سال نومبر میں ارجن کپور نے ایک میگزین اور اس کے صحافی کو ’من گھڑت آرٹیکل‘ شائع کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ اس آرٹیکل میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملائکہ اروڑہ ماں بننے والی ہیں۔

ارجن کپور نے اپنے انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کل کلک بیٹ کے ساتھ میڈیا بھی پراپیگنڈہ کر رہا ہے، کلک بیٹ کلچر منفی باتیں پھیلانے کے لیے زیادہ استعمال ہو رہا ہے، ہم اداکار ہیں، ہماری ذاتی زندگی ہمیشہ زیادہ پرائیوٹ نہیں ہوتی۔‘

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منفی باتیں پھیلانا آسان ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں تک پہنچنے کے لیے آپ سب (صحافیوں) پر انحصار کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس حقیقت کو سمجھیں کہ ہم انسان ہیں۔

ارجن کپور نے مزید کہا کہ ’آپ کیوں ایسی چیز شائع کرنا چاہتے ہیں جو ہمیشہ وہاں رہے گی اور جو سچ نہیں ہو گا اور اس کے بعد مجھے اُس کی وضاحت کرنا پڑے گی۔ کسی بھی صحافی کے لیے ضروری ہے کہ وہ معلومات کی تصدیق کرے خاص طور پر جب بات آپ کی ذاتی زندگی کی ہو۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کسی صحافی کو کچھ ایسا شائع نہیں کرنا چاہیے جو کسی کی زندگی بدل دے۔‘

ارجن کپور نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ بھول جاتے ہیں کہ مشہور شخصیات بھی انسان ہوتی ہیں‘ کچھ بھی شائع کرنے سے پہلے بات کی تصدیق لازمی ہوتی ہے۔ آپ سب کو کم از کم اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ہم بھی انسان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close