انٹرٹینمنٹ

جس طرح کا آدمی میں چاہتی ہوں ایسے شخص سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی

 پارٹنر کا ذہنی اورعلمی مزاج ساتھ ضرور ملنا چاہئے یہ پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

بالی وڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری شخصیت جس طرح کی ہے اس کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے وہ اداکار ہو، کرکٹر ہو، تاجر ہو یا ڈاکٹر۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پارٹنر کا ذہنی اورعلمی مزاج ان کے ساتھ ضرور ملنا چاہئے اور یہ سب سے بہترین ہے اور پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کا آدمی میں اپنی زندگی میں چاہتی ہوں ایسے شخص سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

اداکارہ سارہ علی خان اپنی نئی رومینٹک کامیڈی فلم ’زرا ہٹ کے، زرا بچ کے‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close