انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں لیڈ رول کی آفر آئی تھی

ٹاک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں دو ماہ قبل بالی ووڈ سے آفر ہوئی تھی انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔

سوشل میڈیا پر ٹاک ٹاکر جنت مرزا کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ سے آئی آفر سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے جنت سے پوچھا کہ آپ کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بلاک بسٹر ڈرامے پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے آفر ہو چکے ہیں تو کیا آپ کو بالی ووڈ سے بھی کوئی آفر آئی ہے؟

جس پر جنت مرزا نے کہا کہ انہیں دو ماہ قبل بالی ووڈ سے آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں لیڈ رول کی آفر آئی تھی جس کو انہوں نے مسترد کر دیا۔

ٹاک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارت جاکر کام نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ان کے والدین انہیں بھارت میں کام کرنے کی اجازت دیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close