انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فیملی فوٹو وائرل ہوگئی

گوری خان نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی فوٹو پوسٹ کردی ہے۔

گوری خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں شاہ رخ خان اور گوری کے ہمراہ اُن کے تینوں بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان بھی موجود ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے گوری خان نے کہا کہ ‘ڈیزائن ایک پہیلی کی طرح ہے، ایک مکمل تصویر کے لیے تمام ٹکڑوں کا ایک ساتھ ہونا لازمی ہوتا ہے’۔

شاہ رخ خان کی فیملی فوٹو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا، مداحوں نے اس تصویر کو ‘پٹھان فیملی’ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close