انٹرٹینمنٹ

فلسطینیوں کی حمایت کر نے پر ہالی ووڈ اداکارہ کو فلم سے نکال دیا

 میکسیکو کی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پرہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کے حق میں کئی سوشل میڈیا پوسٹس کی گئی تھیں، ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد انہیں ہالی وڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے، پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فلم سے نکالے جانے پر اداکارہ کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، مگر گزشتہ دنوں انسٹا گرام سٹوری میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ انہیں فلم سے نکالا جا سکتا ہے۔

میلیسا بریرا اس سے قبل سکریم فلم سیریز کی 2 فلموں میں کام کر چکی ہیں، اس سیریز کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور 7 ویں حصے پر کام جاری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close