انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا کی متحرک اداکارہ ثناء جاوید کے 6 ملین فالوورز ہو گئے

خوبصورت اداکارہ ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

ثناء جاوید بہت کم فوٹو شوٹ کے پروجیکٹ کرتی ہیں مگر آئے دن اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ اپنی نئی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جو کہ اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

ثناء جاوید پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن پر سوشل میڈیا پر سب سے کم تنقید کی جاتی ہے، اُن کے مداح اُنہیں یا اُن کے پہناوے کو کبھی بھی تنقید کا نشانہ نہیں بناتے ہیں۔

حال ہی میں ثناء جاوید کے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہو گئے ہیں جس پر ثناء جاوید سمیت اُن کے شوہر، معروف گلوکار عمیر جسوال بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close