انٹرٹینمنٹ

ماورا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا

فلسطین تباہی، ظلم و ستم کا شکار ہے اور آپ یہاں کرسمس کی مبارکباد دے رہی ہیں

اداکارہ کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف  اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی ہیں۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)

ماورا حسین کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے کمنٹ باکس میں اداکارہ پر تنقید کے پہاڑ توڑ دیے اور اُنہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ دینے لگے۔

ایک صارف نے کہا کہ “آپ نے عمرہ بھی ادا کیا ہے، فلسطین تباہی، ظلم و ستم کا شکار ہے اور آپ یہاں انہیں کرسمس کی مبارکباد دے رہی ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے کچھ تو خیال کریں، اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے”۔

نور العین نامی صارف نے کہا کہ “بحیثیت مسلمان، آپ 2 عیدوں کے علاوہ کوئی تیسرا تہوار نہیں منا سکتیں”۔
ایک اور صارف نے کہا کہ “اسلام کا صحیح طریقے سے مطالعہ کریں، آپ کو علم کی ضرورت ہے تاکہ آپ اسلام کی قائم کردہ حدود کو توڑ نہ سکیں”۔


ایک صارف نے کہا کہ “غزہ میں لوگ مر رہے ہیں اور آپ عیسائیوں کا درخت لگا رہی ہیں، کہاں گیا اسلام اور انسانیت؟ مجھے لگا تھا کہ آپ ایک سمجھدار اداکارہ ہیں اور آپ اس سب کا بائیکاٹ کریں گی”۔
ایک صارف نے کہا کہ “ماورا آپ بھی مسلمان ہیں، ایک دن آپ نے بھی اس دنیا سے چلے جانا ہے اور یہ شہرت یہاں ہی رہ جائے گی”۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیسائی برادری اپنی عید منارہی ہے، ایسے میں معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close