انٹرٹینمنٹ

حمائمہ ملک نے سلمان خان کو اپنی پہلی محبت قرار دے دیا

اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کو ان کی 58 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دنیا کا خوبصورت ترین مرد قرار دیا ہے۔

بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر حمائمہ ملک نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی جذباتی کیپشن لکھا ہے۔

حمائمہ ملک نے لکھا کہ وہ وہ اداکار کی فلموں اور ان کے پوسٹ کارڈوں سے متاثر تھیں اسی لئے انہوں نے اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سلمان خان دنیا کے خوبصورت ترین مرد اور ان کی پہلی محبت رہے ہیں، ساتھ ہی حمائمہ نے سلمان خان کو جنم دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close