انٹرٹینمنٹ

ثناء جاوید کی شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد پہلی پوسٹ وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیا۔

تاہم شادی کے بعد ، ثناء جاویدکی پہلی پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ڈیزائنر ثانیہ حسن کے فیشن برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں اور پوسٹ کے کیپشن میں معروف ڈیزائنر کو داد دیتے ہوئے لباس کی تعریف کی ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close