انٹرٹینمنٹ

اروشی روٹیلا ایک بار پھر سرخیوں میں ، فرانسیسی فٹبالر سے تعلقات کی خبریں سرگرم

بالی وڈ ماڈل اروشی روٹیلا کی فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے ساتھ وائرل تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

بالی ووڈ کی سنسنی خیز اداکارہ اروشی روتیلا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اس بار بین الاقوامی فٹبال اسٹار کریم بینزیما کے ساتھ اپنے افواہوں کے رومانس کے لیے۔

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے اروشی روٹیلا کا نیا بوائے فرینڈ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں فٹبالر کریم بینزیما کے ہمراہ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بولڈ لباس زیب تن کیے اداکارہ اروشی روٹیلا اور فٹبالر کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی کہ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کے درمیان تعلقات کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے درعمل دیکھنے کو ملے ایک صارف نے شدید حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ،’کریم کے اتنے برے دن آگئے۔’

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’کریم اروشی کے ساتھ تعلق بناکر اپنا وقت برباد کر رہا ہے۔’

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close