انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے پانچ گولیاں چلائی اور فرار ہوگئے، ایک گولی اس عمارت میں لگی جہاں سلمان رہائش پزیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلانے والوں کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہوسکتا ہے۔

بشنوئی گینگ کی جانب سےسلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close