More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی نوجوان نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسا تحفہ دے دیا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : پاکستانی نوجوان لڑکا اپنی اہلیہ کی محبت میں ایسا گرفتار ہوا کہ اسے تحفے میں چاند کا ایک ٹکڑا خرید کر دے دیا۔

 

میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا، یہ جملہ عام طور پر ہر عاشق اپنی محبوبہ سے اظہارِمحبت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے لیکن یہاں تو پاکستانی لڑکے نے اِس جملے کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد کی چھ ماہ قبل ہی 26 سالہ مدیحہ سے شادی ہوئی ہے اور چونکہ 6 ماہ بعد اُن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوجائے گا تو اُنہوں نے اُس خاص دن پر اپنی اہلیہ کو دینے کے لیے تحفہ پہلے ہی خرید لیا ہے۔

صہیب احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اُن کی اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے ہوں گے لیکن اُن کے پاس اپنی چاند پر زمین کے کاغذات بھی ہیں۔

اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خریدنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین اپنا ردعمل بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔

حبیبہ نامی ٹوئٹر صارف نے صہیب احمد اور اُن کی اہلیہ مدیحہ کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خرید لی ہے کیا واقعی میں یہ سچ ہے؟

واضح رہے کہ آج کل چاند پر ملکیت حاصل کرنا عام ہوتا جا رہا ہے اس سے قبل رواں سال خود موت کو سینے سے لگانے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کا ایک حصہ اپنے نام کرایا تھا جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی چاند پر اپنی ملکیت حاصل کر چکے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close