انٹرٹینمنٹ

آئیفا نامزدگیاں، باجی راؤ مستانی سب سے آگے

ممبئی: ہندوستان کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) کا انتظار بالی ووڈ کی ہر شخصیت کو رہتا ہے اور اب اس کی نامزگیاں سامنے آگئی ہیں۔ اس سال کے ایوارڈز میں گزشتہ سال کی ریلیز فلم ‘باجی راؤ مستانی’ اور ‘بجرنگی بھائی جان’ کافی آگے نظر آئیں۔ فلم ‘باجی راؤ مستانی’ 8 زمروں میں نامزد ہوئی جس میں بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار شامل ہیں جبکہ ‘بجرنگی بھائی جان’ کو 7 نامزگیاں دی گئی ہیں۔ دپیکا پڈوکون کی ایک اور کامیاب فلم ‘پیکو’ کو بھی اس ایوارڈ شو میں 6 مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ ‘باجی راؤ مستانی’ اور ‘بجرنگی بھائی جان’ کے علاوہ فلم ‘پیکو’، ‘تلوار’ اور ‘تنو ویڈز منو’ کو بہترین فلم کے زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی۔ دپیکا کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا، شردہا کپور اور کنگنا رناوٹ بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے مدمقابل ہیں۔ اس سال کے ایوارڈ شو سپین میں منعقد کیے جائیں گے جس کی میزبانی اداکار فرحان اختر اور شاہد کپور کرنے جا رہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close