انٹرٹینمنٹ

مایا علی کی کالج کے زمانے کی تصویر سامنے آگئی، کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

کراچی: اپنی معصوم صورت اور پیاری اداﺅں سے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیتنے والی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ایک پرانی تصویر کیا سامنے آئی لوگ تو ان کے اور بھی دیوانے ہو گئے ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ تصویر کچھ ایسی دلکش ہے کہ آپ کو بھی ضرور دیکھ لینی چاہیے۔

ویب سائٹ ”مینگوباز“ کے مطابق گزشتہ روز سامنے آنے والی یہ تصویر غالباً ان دنوں کی ہے جب مایا علی کالج میں پڑھتی تھیں۔ان کے ہاتھوں میں پکڑے پھولوں سے لگتا ہے کہ شاید یہ تصویر کسی تقریب کے موقع پر بنائی گئی۔ ان کے پرستاروں کو جس بات نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ ان کے چہرے کی معصومیت ہے۔ اگرچہ وہ آج جیسی سپر ماڈل دکھائی نہیں دیتی ہیں لیکن بہت پیاری اور بھولی بھالی ضرور نظر آتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close