انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا

ممبئی: بھارت میں فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم 2.0 کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لیک کرکے اپنی دھمکی پر عمل کر دکھایا۔ گزشتہ ماہ غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے سپراسٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔

غیرقانونی ویب سائٹ کی انتظامیہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی عدالت نے  انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ’تمل روکرز‘ کو کسی کا خوف نہیں، عدالتی احکام کے باوجود اس نے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا اور فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 2 ڈی ورژن میں لیک کردی۔

فلم آن لائن لیک ہونے پرآسکرایوارڈ یافتہ موسیقارریسول پوکوٹی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے رجنی کانت کے مداحوں سے فلم لیک کرنے والوں کو سبق سیکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلم لیک ہونے سے اس کا اثرفلم کے بزنس پر پڑے گا جس سے فلم کوکروڑوں کو دھچکا لگے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے 5 سو کروڑکے بجٹ سے بننے والی فلم ’2.0‘ اب تک کی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے جو گزشتہ روز ریلیزکی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close