انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف چھپی رستم نکلیں، کرکٹ کھیلنے کا شوق اور ہنر سامنے آگیا

ممبئی:کترینہ کیف بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر تو پہلی ہی خوب نام کما چکی ہیں، لیکن اب وہ اپنے کرکٹ کھیلنے کا ہنر بھی سامنے لے آئی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں وہ کئی بار اونچے اور جارحانہ شاٹس کھیلتی نظر آئیں جس سے ان کے کرکٹ کھیلنے کا شوق اور ہنر سامنے آیا۔اس ویڈیو کے ذریعے کترینہ کیف نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ان کی کرکٹ پر کوئی تبصرہ کریں۔ساتھ ہی اداکارہ نے خود کو ایک اچھا آل راؤنڈر بھی قرار دیا۔

کترینہ کیف کی پوسٹ پر اداکارہ اور انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ’’کنگز الیون پنجاب‘‘ کی مالکن پریٹی زنٹا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت خوب، ہمیں آپ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس ویڈیو کو پسند کیا۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے حال ہی میں آنند رائے کی فلم ‘زیرو’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close