More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کی لاش برآمد

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ٹوکیو : عالمی شہرت جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی دارالحکومت میں واقع اپنے گھر سے مردہ حالت میں ملیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 2 بچوں کی ماں ٹیکوچی نے خود کشی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی لاش سب سے پہلے ان کے شوہر نقابایشی نے دیکھی تھی، جس پر انھوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پھر اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں متعدد جاپانی فلمی اسٹارز خود کشی کر چکے ہیں، تاہم ٹیکوچی کی موت کے بارے میں ابھی خود کشی کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جاپانی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ سی اشینہ، جولائی میں اداکار ہروما میورا اور مئی میں ریسلنگ اسٹار ہانا کمورا نے بھی خود کشی کی تھی۔

خیال رہے کہ جاپان میں خود کشی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2015 میں انسدادی اقدامات متعارف کرائے جانے کے بعد جاپان میں خود کشی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close