انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے بھارت میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

راجستھان: پاکستانی فلم’’لوڈویڈنگ‘‘ نے راجستھان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2019 میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پرریلیز ہونے والی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی مشہور فلم’’لوڈویڈنگ‘‘ نے جہاں پاکستانی سنیماؤں کی رونقیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں پانچ کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کیا۔چند ماہ قبل مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اْن کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے راجستھان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2019 کا بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close