انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات کی نئی فلم ’ایکٹر ان لا‘میں بانی پاکستان قائد اعظم کے بارے میں ایک جملہ ایسا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

فلم میں اداکارہ مہوش حیات ایک پارسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم کے ایک سین میں جب فہد مصطفی سوال کرتا ہے کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی تو مہوش حیات جواب دیتی ہے کہ میں پارسی ہوں جس پر ہیرو کہتا ہے قائد اعظم نے بھی تو ایک پارسی لڑکی سے شادی کی تھی ۔واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1918میں ایک پارسی لڑکی رتن بائی سے شادی کی تھی جنہوں نے شادی سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا اور ان کا نام مریم جناح رکھا گیا تھا ۔اس حقیقت کے باوجود فلم میں تاثر دیا گیا ہے قائد اعظم نے ایک پارسی خاتون سے شادی کی تھی جس سے نہ صرف فلمی حلقوں میں بھونچال مچ گیا بلکہ سنسر بور ڈ نے بھی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close