انٹرٹینمنٹ

کومل عزیز خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے کسی اداکار سے متاثر نہیں

اداکارہ نے سوال کا جواب دیا کسی نے نہیں کومل عزیز نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا پاکستانی اداکاروں میں کیا چیز متاثر کن ہے، ان کی شکل؟ یا ان کا پیسہ؟

کومل عزیز نے ان اداکاروں میں خود کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنقید میرے اپنے لیے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بولی وڈ اداکارہ ایشا کوپیکر کے ساتھی اداکاروں اور فلم سازوں پر سنگین الزامات

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو دیکھ کر میں سب سے زیادہ سیکھتی ہوں یا جن سے مجھے حوصلہ افزائی ملتی ہے وہ ایدھی صاحب اور ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت ان جیسے دیگر افراد ہیں جو فلاحی کاموں میں اپنا آپ پیش کردیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں سے میں متاثر ہوتی ہوں جو بغیر انسٹاگرام پر شیئر کیے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close