انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کو پرچی قرار دیدیا

کراچی: اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’پرچی‘‘ قراردے دیا۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کو ٹھنڈی پرفارمنس دینے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔

گزشتہ روز مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیا تھا جس پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن نے جسم کے ایسے حصے کو لال رنگ میں رنگ دیا کہ پاکستانیوں کو غصہ آ گیا

حمائمہ نے مزید لکھا اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close