انٹرٹینمنٹ

یوٹیوب کا ابرار الحق کو بڑا تحفہ

لاہور : معروف ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے گلوکار ابرار الحق کو سلور بٹن دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ابرار الحق کے یوٹیوب چینل کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے سلور بٹن سے نوازا گیا ہے۔

ابرار الحق نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دئیے جانے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

گلوکار نے یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن ملنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close