انٹرٹینمنٹ

خوبرو اداکارہ ماورہ حسین آج 27برس کی ہوگئیں

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری اداکارہ ماورہ حسین نے27ویں سالگرہ آج منائی

اداکارہ ماورہ حسین آج 27برس کی ہوگئیں انہوں نے اپنی سالگرہ جوش و خروش سے منائی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

اداکارہ ماورہ حسین آج 28 ستمبر کو اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ماورہ حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی 27 ویں سالگرہ سے متعلق تصاویر بومرنگ اور اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی بوم رنگ میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس کی پُشت پر برتھ ڈے گرل لکھا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Midnight💞✨✨✨🧿 #BirthdayGirl

A post shared by MAWRA HOCANE (Hussain) (@mawrellous) on

ماورہ حسین کے بومرنگ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ابھی ابھی نیند سے جاگی ہیں اور اپنی سالگرہ کے کیک اور تحائف کے سامنے بیٹھ گئی ہیں، انہوں نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں کیپشن ’مڈ نائٹ‘بھی لکھا ہے۔

ماورا کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی جانب سے بھی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دی گئی ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close