انٹرٹینمنٹ

استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی

نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ نئے آنے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں

سائرہ نسیم نے کہا فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ، نئے آنے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی

نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی مشکل فن ہے اور اس کے لئے گھنٹوں ریاضت کر نا پڑتی ہے ۔

میں کسی پر تنقید کی قائل نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ جہاں ضروری سمجھتی ہوں اصلاح کے لئے بتاتی ہوں، میں نئے آنے والے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں ۔ میر امشورہ ہے کہ اس میدان میں کسی استاد سے ضرورت تربیت لیں اور اس کے ساتھ بھرپور محنت کریں ۔انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ پہلے کی طرح دوبارہ کھلے مقامات پر کنسرٹ ہوں تاکہ عوام اپنی فیملیوںسمیت اس میں شریک ہو کر تفریح کے مواقع حاصل کر سکیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close