انٹرٹینمنٹ

اذان سمیع کا پہلا گانا ریلیز

 گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کا پہلا گانا ‘میں تیرا’ ریلیز کیا گیا۔

اس گانے کو گلوکار اذان سمیع نے خود ہی تحریر کیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں ان کے ساتھ ماہین صدیقی کو دیکھا گیا ہے۔

اذان سمیع کے پہلے البم کے گانے ‘میں تیرا’ کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہے جب کہ ویڈیو کو میغدیب بوس نے پروڈیوس کیا ہے۔

اذان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے گانے کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

اذان سمیع کے والد عدنان سمیع خان نے کمنٹ کیا کہ ‘بہت خوبصورت لگ رہے ہو ماشاءاللہ، مجھے تم پر بہت فخر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close