انٹرٹینمنٹ

لولیا ونتوربھارت میں سلمان خان کے ساتھ وہی کریں گے جس کیلئے وہ اپنے ملک میں بے حد مشہور ہیں‎

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور رومانیہ کے پروگرام کی میزبان لولیا ونتورکے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں تو کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں لیکن اس کے علاوہ ایک اور خبر سامنے آ ئی ہے کہ دونوں ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔
 رومانین شو ’دی فارم ‘کا بھارتی ورژن بھی بن رہاہے جس میں بھارتی اداکار سلمان خان اور لولیا ونتور ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے(دی فارم‘رامانین شو ہے جسے لولیا ونتورہوسٹ کرتی یں)۔ویب سائٹ کا کہناہے کہ اس کی تاحال کسی بھی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن سلمان خان کے حالیہ ٹویٹ نے اس میں آگ میں تیل ڈال دیاہے ۔اداکار نے پہلی بار لولیا ونتور کی رومانین شو ’دی فارم‘کی میزبانی کرتی ہوئیں کا ویڈیو کلپ شیئر کیاہے اور ساتھ لکھا کہ ’سمجھ میں آیا؟‘،جس نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں تاہم یہ کلپ رومانین زبان میں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close