انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

 

اس حوالے سے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔

 

کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close