انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار شاہد کپورباپ بننے والے ہیں

نئی دہلی.بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں آنیوالا ہے ننھا مہمان یعنی شاہد کپور باپ بننے والے ہیں

شاہد کپور نے اپنے اسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے ایک دوسرے کے لئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات زبان زد عام ہے کہ دونوں کو اپنی خوشی ظاہر کرنے کی وجہ مل گئی ہے۔شاہد کپور اور میرا راجپوت دونوں اپنے پہلے بچے کے انتظار میں ہیں تاہم اس کے بارے میں کوئی واضح تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات اگر درست ہے تو شاہدکپور کے مداحوں کےلئے یہ سرپرائز ہو گا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے گزشتہ برس جولائی میں میرا کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ ممبئی میں شادی کے استقبالیے میں بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں نے شرکت کی تھی ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close