انٹرٹینمنٹ

میگا سیریل کو بے حد پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ

حال ہی میں ڈرامے کی 16 ویں قسط نشر کی گئی جسے یوٹیوب پر محض دو دنوں میں 20 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

 

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے اس میگا سیریل کو بے حد پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا خدا اور محبت کو اتنا پیار دینے کا بہت بہت شکریہ، یہ پراجیکٹ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتھیک دنیا کے پرکشش ترین اداکار قرار

عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 وہ واحد پاکستانی ڈرامہ ہے جس کی پہلی قسط یوٹیوب پر 50 ملین سے زیادہ بار دیکھی جاچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close