انٹرٹینمنٹ

ہماری نئی نسل ایک متعین کردہ حدود کو پھلانگنے سے بھی نہیں ڈرتی

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کو اہم تصور کرنے جیسی باتوں نے مسائل پید اکردیے ہیں

اداکارہ سنیتا مارشل حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائے جانے والے نئے ٹرینڈز اور نئی اداکاراؤں کی انٹری سے متعلق گفتگو کی۔
فولورز بڑھانے کی دھند میں ہماری نئی نسل ایک متعین کردہ حدود کو پھلانگنے سے بھی نہیں ڈرتی جو کہ غلط ہے۔

 آپ پاکستان میں رہ رہے ہیں یہ مسلم ملک ہے اور یہاں کا ایک کلچر ہے جب کہ میں مسلمان نہیں لیکن میں نامناسب لباس پہننا پسند نہیں کرتی۔

جب میں نے چھوٹی عمر میں ماڈلنگ سے آغاز کیا تو مجھے کچھ ایسے پراجیکٹس کی بھی پیشکش کی گئی جس میں منی اسکرٹس پہننے کا کہا گیا لیکن میں نے صاف انکار کردیا، میرا ماننا ہے کہ میری کچھ حدود ہیں جنہیں میں نہیں پھلانگ سکتی۔

یہ بھی پرھیں: اداکارہ یمی گوتم نے خاموشی سے شادی کرلی

سنیتا کا کہنا تھا کہ اب جو نئی لڑکیاں آتی ہیں وہ خوفزدہ ہوتی ہیں کہ اگر انہوں نے ایسا لباس نہیں پہنا تو انہیں کام نہیں دیا جائے گا لیکن میں ایسی لڑکیوں کو ہمیشہ یہی کہتی ہوں آپ کو خود پر بھروسہ ہونا چاہیے، اگر آپ کو خود پر یقین ہے اور آپ کسی لباس کو پہننے کے حوالے سے اچھا محسوس نہیں کرتے تو آپ کہہ سکتی ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close