انٹرٹینمنٹ

اپنے ملک اور لوگوں کیلئے بھی کچھ کرنا چاہتی ہوں

ممبئی: اگر ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں جیت گئی تو میں کپڑے اتار دوں گی

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے نے ایک بار پھر ٹیم انڈیا کیلئے جیت کی صورت میں اپنے کپڑے اتارنے کا اعلان کردیا۔

اسپاٹ بوائے میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں پونم پانڈے نے کہا کہ انہوں نے بہت سے برہنہ فوٹو شوٹ کرائے ہیں لیکن وہ اپنے ملک اور لوگوں کیلئے بھی کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ اسی لیے اگر ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیت گئی تو وہ کپڑے اتار دیں گی۔

اس موقع پر پونم پانڈے کے شوہر سیم بامبے نے کہا کہ کیا وہ بھی اسٹرپ کرسکتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ایسا مت کرنا ورنہ ٹیم ہار جائے گی۔

پونم پانڈے نے 2011 میں بھی ایسا ہی متنازعہ اعلان کرکے سرخیوں میں جگہ حاصل کی تھی۔ اداکارہ نے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ میں جیت کی صورت میں کپڑے اتارنے کا اعلان کیا تھا۔ پونم پانڈے شروع سے ہی تنازعات کی زد میں رہتی آئی ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کی چند بولڈ فلموں میں ہی کام کیا ہے تاہم اب انہیں فلموں میں کام نہیں ملتا جس کے باعث وہ اپنے نام سے بنی ایک فحش ایپ چلا رہی ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ اس وقت ساؤتھمپٹن میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ہے۔ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا۔ فائنل کا آج تیسرا روز ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close