Featuredانٹرٹینمنٹ

سلمان خان ایک اچھے اداکار نہیں ہیں

بالی ووڈ  اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے شاہ رخ بہت پسند ہے

اداکارہ کرینہ کپور خان نے ساتھی اسٹار سلمان خان کو بُرا اداکار قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، تاہم ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور انھیں اچھا اداکار نہیں مانتیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کی مداح نہیں ہیں، وہ تو انھیں پسند بھی نہیں کرتیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں، جن میں باڈی گارڈ، بجرنگی بھائی جان، میں اور مسز کھنا اور کیوں کی، شامل ہیں۔

کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ سلمان خان ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان بہت ہی برے اداکار ہیں۔

شاہ رخ کے بارے میں کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص ہیں جن پر ہر لڑکی ہی مرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ بہت پسند ہے، اگر آپ شاہ رخ سے متعلق مجھ سے پوچھیں گے تو مجھے ان کے بارے میں باتیں کرتے گھنٹوں گرز جائیں گے اور باتیں ختم نہیں ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close